مکران کوسٹل ہاوے اور بسیمہ روڈ حادثات تین افراد ھلاک سات زخمی


اوتھل  مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈملیر کے قریب ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد ھلاک دو زخمی ہوگئے ھلاک اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیاگیا جہاں پر ھلاک افراد کی شناخت ہونہ سکی نعشوں کو ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ کراچی  منتقل کردیا گیا .جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کے لئے کراچی ریفر کردیا گیا ہے ۔ 


ایک اور حادثے میں کنڈملیر کے قریب ایک تیزرفتار ٹویوٹا کار بھی حادٹے کا شکار بنی۔جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ERC مکران کوسٹل ہائی وے ریسکیو 1122 میڈیکل نے فوری زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا۔


ادھر بسیمہ  سب تحصیل ناگ کے مقام پر ڈیزل سے لوڈ پک اپ گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں  ایک شخص ھلاک  اور ایک شدید زخمی ہوا ، بعد ازاں  جنہیں سول ہسپتال بسیمہ منتقل کردیا گیا زخمی اور ھلاک ہونے والوں کا تعلق گریشہ خضدار سے بتایا جارہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post