کیچ گورکوپ پاکستانی فورسز کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا


کیچ کے علاقہ گورکوپ  جمک میں قائم قابض پاکستانی فوج کی کیمپ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریبا گیارہ بجے نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر ز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ہیں ۔


 علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا قوی امکان ہے ، کیوں کہ کیمپ کے اندر متعدد گولے داغے گئے تھے جو کیمپ کے اندر گرکر زوردار دھماکہ سے پھٹ گئے تھے ۔ 


اس شدید حملے کے بعد کیمپ سے حواس باختہ فوج نے متعدد مارٹر گولے ہوا میں چھوڑ کر خوف حراس پیدا کردیاتھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post