کوئٹہ، کیچ، پنجگور اور مستونگ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ، کیچ، پنجگور اور مستونگ میں چار مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج، پولیس اور مواصلاتی ٹاوروں کو نشانہ بنایا۔ یہ بات بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ، عالمو چوک پر پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار حوالدار عبدالرزاق زخمی ہوگیا۔


ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے سہاکی میں آسانک چڑھائی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔


اس کے علاوہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 21 جون 2023 کو مستونگ کے علاقے کابو اور آج کیچ کے علاقے ہیرونک میں یوفون کمپنی کے دو مواصلاتی ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔


بلوچ لبریشن آرمی ان چاروں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post