بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایجوکیشنل کالج یونٹ کا اجلاس، بیورغ بلوچ آرگنائزر، ظریف خان ڈپٹی آرگنائزر منتخب۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایجوکیشنل کالج یونٹ (شال زون) کا اجلاس زیرصدارت زونل صدر نذیر بلوچ کے منعقد ہوا۔ اجلاس میں زونل جنرل سیکرٹری عاطف رودینی بلوچ، زونل سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کامران بلوچ، زرک بگٹی، یونٹ سیکریٹری پولی ٹیکنیک کالج کبیر بلوچ اور شکور بلوچ بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز شہدائے بلوچستان کے یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بعد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نذیر بلوچ، عاطف رودینی بلوچ اور زرک بگٹی کا کہنا تھا کہ ایجوکیشنل کالج اس وقت مختلف مسائل کا شکار ہے۔ کالج انتظامیہ بڑے عرصے سے طلبہ کے لئے مسائل پیدا کئے جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایجوکیشنل کالج انتظامیہ بنا کسی بینک چالان کے کالج طلبہ سے فی سمسٹر نو ہزار روپے فیس وصول کرتی ہوئی آرہی ہے حالانکہ ہاسٹل کا کوئی فیس نہیں ہے۔ اسی طرح کالج کے بس کھڑے کھڑے خراب ہورہے ہیں لیکن فیول کی مد میں آنے والی رقم مافیا کے جیبوں میں جا رہی ہے۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کالج کی مکمل آڈٹ کیا جائے اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیا جائے بصورتِ دیگر بی ایس او شدید احتجاج کرے گی۔
آخر میں زونل عہدیداروں نے باہمی مشاورت سے تین رکنی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی۔ جس کے مطابق بیورغ بلوچ یونٹ آرگنائزر، ظریف خان ڈپٹی یونٹ آرگنائزر اور عبدالرحیم آرگنائزنگ باڈی ممبر ہونگے۔
