بلوچستان فائرنگ اور دیگر حادثات میں 4 افراد ھلاک دو زخمی



 پنجگور کے علاقے سراوان میں ایک شخص کی نعش برآمد ہوا ہے جس  کی شناخت شاہ میر ولد یاسین سکنہ کلیری پروم کے نام سے ہوا ہے۔ تاہم ھلاکت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔


 ضلع کچھی کی تحصیل سنی میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان حیدر خان ولد زنوں خان قوم جتوئی کو ناگزیر وجوہات کی بناپر گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، مزید کاروائی مقامی لیویز کررہی ہے۔

دکی  سب تحصیل تلاو کے علاقے تلاو دامان سے ایک لاش برآمد ہوگئی ہے۔لیویز رسالدار اسرار احمد ترین کے مطابق نعش کی شناخت شراف الدین غورنی لونی کے نام سے ہوئی ہے فائرنگ کرکے مقتول کو قتل کیا گیا ہے۔شراف الدین لونی کا زمین کے تنازعے پر قبائلی جھگڑا چل رہا ہے۔لاش کو دکی ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔لیویز نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  قلعہ عبد اللہ کے علا قے جنگل پرعلیزئی جنگل بازار میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 راہگیر زخمی ہوگئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے شال منتقل کر دیا گیا ۔

 لورالائی کے علاقے کلی شعبان میں ایک نوجوان کو سولر کا کرنٹ لگنے سے شدیدمتاثر حالت میں لورالائی ٹیچنگ ہسپتال پہنچا یا گیا۔


 جہاں ڈاکٹروں کی غیر حاضری سبب متاثرہ شخص ھلاک ہوا ۔ 


بعد ازاں متاثرہ خاندان نے ہسپتال کے مرکزی دروازہ پر نعش رکھ کر روڈ کو بلاک کرکے  احتجاج کیا ۔ 


 تین گھنٹہ کی کوششوں کے بعد انتظامیہ نے اس یقین دہانی پر احتجاج ختم کروایا کہ ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post