ضلع خضدار میں گھر سے ایک خاتون کے اغوا کے ردعمل پر مقامی افرادنے کراچی شال شاہراہ احتجاجاً بلاک کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق خضدارمیں نامعلوم افراد نے ایک گھر سے خاتون کو اغوا کرلیا جس کے باعث اہل علاقہ مکینوں نے عوامی پٹرول پمپ کے قریب کراچی شال آرسی ڈی روڈ کو احتجاجا مکمل بند کر دیا ۔
مظاہرین کے مطابق گھر سے ایک خاتون کو اغوا کیا گیا ہے جس کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔
علاوہ ازیں مستونگ میں غیرت کے نام پر شوہر اور سالے کے ہاتھوں خاتون اور مرد قتل کردیئے گئے ۔
تفصیلات کےمطابق مستونگ کے علاقے آماچ کلی حلیم آباد میں
شوہر خیر جان اور سالے نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے مسماۃ (گ ب) بنت غلام حیدر سکنہ حال آماچ حلیم آباد اور بشیر احمد ولد محمد زمان سکنہ کونگڑھ کو قتل کردیا گیا ۔
واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔
