بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بلیدہ میں لیویز چوکی پر حملہ اور اسلحہ ضبطی کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے بلیدہ میں قابض پاکستان کے ذیلی فورس لیویز کے ایک چوکی کو تباہ کرکے اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کرلیا۔
انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے حملہ بلیدہ میں قائم لیویز فورس کے ایک چوکی پر کرکے اہلکاروں کو حراست میں لیا، مذکورہ چوکی پر ناکہ لگاکر اہلکار گاڑیوں سے بھتہ وصول کرنے سمیت بلوچ عوام کی تذلیل میں ملوث رہے ہیں۔ جبکہ یہ چوکی قابض فوج کی تشکیل کردہ مسلح جھتے کے کارندوں کے ٹھکانے کے طور پر بھی استعمال کی جارہی تھی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مقامی افراد ہونے پر لیویز اہلکاروں کو تنبیہہ کے بعد چھوڑ دیا جبکہ ان کا اسلحہ ضبط کرکے چوکی کو نذر آتش کردیا۔
ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور کہاہے کہ قابض پاکستانی فوج کی سہولت کاری اور بلوچ عوام پر مظالم میں ملوث اہلکار ہمارے نشانے پر ہونگے۔