بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے مشکے میں فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے، جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے مشکے کے علاقے تنک میں فوجی چوکی کیلئے پانی جانے والی دو فوجی اہلکاروں کو اسنائپر سے نشانہ بنایا، جس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ اس کے بعد سرمچاروں نے چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے قابض فوج کو مزید نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔