بلوچستان کے علاقے چاغی گردی جنگل میں قائم افغان کیمپ کے رہائشی نوجوان گل نورزئی جو افغان شہری ہے چاغی میں مہاجر کے طور پر رہائشی پزیر تھے دو روز قبل گردی جنگل کے مقام سے لاپتہ ہوگئے ۔
جس کی رات گئے انتظامیہ کو نوجوان کی نعش گردی جنگل کے قریب سے ملی ہے-
ذرائع کے مطابق افغان نوجوان علاقے میں سماجی کام کرتے تھیں جنہوں نے حال ہی میں نشے کے عادی 16 قریب نوجوانوں کی علاج معالجے کا خرچہ بھی اُٹھایا تھا-
انتظامیہ نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔
ادھر شال سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص لطف علی ولد دوست محمد سولنگی کو ہلاک کر دیا ہے۔
لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واقعہ کی مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے ۔
علاوہ ازیں کیچ کے مرکزی شھر تربت سنگانی سر محلہ ڈاکخانہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سلطان ولد عبدالغنی سکنہ افغانستان جوکہ مچھلی فروش ہیں کو زخمی کردیا جبکہ اس دوران محمد حنیف ولد دلمراد سکنہ سنگانی سر نامی راہگیر بھی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں ، واقع بعد مسلح افراد فرار ہوگئے ۔
تاہم فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
دریں اثناء نال کے علاقے میں ہشتری ڈیم میں نہاتے ہوئے سعید سکنہ وزیرستان ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔ دوسرے واقعے میں صالح محمد نے جبکہ ایک اور واقع میں کودہ لہڑی لوپ کے رہائشی ثناءاللہ نے زہریلی دوائی پی کرخودکشی کرنے کی ناکام کوشش کی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔