آواران، سوشل میڈیا و سماجی کارکن ارشاد بلوچ کی سربراہی میں بجلی کی عدم فراہمی اور گیس میٹرو کی کنکشن کی عدم بحالی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
مظاہرین نے ریلی میں گیس دو بجلی دو کے نعرے بلند کئے ، ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوکر آواران پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوا۔
ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد بلوچ نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتے سے بجلی ٹرانسفارمرز خراب ہے جبکہ دوسری جانب گیس میٹر کی عدم بحالی سیاسی جماعتوں کی کمزوری ہے ۔
انھوں نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کو صرف ووٹ کے وقت ہی عوام کا دکھ و درد نظر آتا ہے ،مگر چونکہ اب الیکشن کا وقت دور ہے تو کسی ایک سیاسی جماعت کو بھی عوامی مسائل سے سروکار نہیں ہے ۔
انھوں نے افسوس کا اظہار کیاکہ وزیراعلی بلوچستان نے سو ٹرانسفارمرز دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن آٹھ مہینے گزرنے کے باوجود یہ اعلان دھرے کا دھرا رہ گیا ہے ۔ وزیراعلی کے حلقہ انتخاب کے لوگ سخت تپتی دھوپ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
سماجی کارکن کریم جان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ہفتے سے یہاں بجلی بند ہے ۔ جس کے متعلق بارہا آواز بلند کرچکے ہیں، لیکن کسی بھی سیاسی جماعت و ضلعی انتظامیہ کہ طرف سے کوئی سنوائی نہیں ہوری ہے۔ جس کے باعث آج ہم احتجاجی ریلی نکالنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
انھوں نے سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آواران کے مسائل پر آج سیاسی جماعتیں غیر سنجیدہ ہیں۔