تربت سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ کے گھر پر دستی بم حملہ مستونگ سے ایک شخص کی نعش برآمد



 ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندہ  یاسر بہرام کے گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم گھر کے بیرونی دیوار پر لگ کر پھٹ گیا، تاہم دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔


آخری اطلاع تک  حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔


دریں اثناء مستونگ کنڈ میسوری کے علاقہ سے ایک 35 سالہ  شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہواہے ۔ 


مقامی انتظامیہ کے مطابق نعش کے قریب سے موٹرسائیکل بھی ملاہے ، شبہ یہی ہے کہ مزکورہ شخص کو ہ آماچ کی طرف جاتھے کہ انھیں گولیاں مار کر ھلاک کردیا گیا ہے ۔ 


نعش شناخت کیلے ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھی گئی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post