گوجرانوالہ میں تیل کے گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے 5افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ سیالکوٹ بائی پاس کے قریب معافی والا میں قائم تیل کے گودام میں پیش آیا جہاں کھڑی آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی، آئل ٹینکر کی آگ نے چند ہی لمحوں میں مزید دو تیل کے کنٹینرز اور قریبی پلاسٹک فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کے باعث گودام میں کام کرنے والے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، تاہم ہسپتال میں برن سینٹر نہ ہونے کے باعث تمام زخمیوں کو لاہور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔
دریں اثناء سیالکوٹ میں گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے4 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ محکمہ ریلوے کی نااہلی کے باعث اگوکی جلیانوالہ میں ریلوے لائن پھاٹک پر پیش آیا جس میں 4افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 24 سالہ تحسین، 17 سالہ مدیحہ، 30سالہ کائنات، اور 40سالہ فاخرہ شامل ہیں۔
جنہیں طبی امداد فراہم کے لئے سول ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔
