لاطینی امریکہ کے ملک ہنڈوراس میں خواتین جیل میں ہنگامہ آرائی کے باعث 41 قیدی ہلاک



امریکہ کی خواتین جیل میں ہنگامہ آرائی، 41 قیدی ہلاک

،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہنگامہ آرائی کا واقعہ دارالحکومت  تیگو سیگلپا سے 12 میل دور موجود خواتین کے جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 26 خواتین جل کر ہلاک ہوئیں جبکہ دیگر ہلاکتیں گولیاں یا چاقو لگنے سے ہوئیں۔

جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔


حکام کاکہنا ہے کہ جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں جل کر ہلاک ہونے والی قیدیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جیل میں 900 خواتین قید تھیں۔


ان  کے مطابق جیل میں لڑائی باریو اور مارا سالواتروچا گروپ کے درمیان ہوئی۔ ہنگامہ آرائی میں زخمی ہونے والی 7 خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔


جیل میں گینگ باریو 18 کے بارے میں مشہور کے کہ وہ قیدیوں کو خوفزدہ رکھتا ہے اور باریو گینگ کی جانب سے قیدیوں پر آئے روز تشدد کرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے خواتین قیدی ان سے بہت زیادہ خوفزدہ رہتی ہیں۔


آپ کو علم ہے کہ ہونڈوراس کے جیلوں میں 2019 میں گینگز کے تصادم میں 18 قیدی خواتین ہلاک ہوئی تھیں جبکہ 2012 میں گینگز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہونے والی ہنگامہ کے بعد آتشزدگی کے باعث 350 قیدی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post