بلوچستان کے ضلع خضدارکے علاقے کشاری میں ایک تیرہ سالہ لڑکی پانی میں ڈوب کرہلاک ہوگئی۔
لڑکی کی شناخت محمدامین شیخ نامی شخص کی بیٹی کے طور پر ہوگئی ہے جوکھڑے پانی میں ڈوب گئی ہے ۔
ریسکیو حکام نے نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔
شال کے علاقے نوا کلی میں ابنے سینا سکول کے طلبہ پر نامعلوم 12 سے زیادہ افراد نےچاقو کے وار کرکے دس طلبہ کوزخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔