بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے تین اور نوعمر بچوں کو جبری گمشدگی کی شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے تینوں بچوں کو تعلیمی چوک تربت سے حراست میں لیا گیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق تربت سے لاپتہ ہونے والوں کو سیکورٹی فورسز نے اورسیز کالونی تربت سے گذشتہ روز حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔
تینوں طالب علم ہیں جن میں 15 سالہ عبداللہ ولد عبدالرحمن ماڈل اسکول تربت کے طالبعلم ہیں اور میٹرک کا امتحان اسی سال دے چکے ہیں، 13 سالہ شے مرید ولد مختار سکنہ گلی بلیدہ ساچ اسکول میں زیر تعلیم ہیں ان کی عمر 13سال ہے جبکہ 10 سالہ فتح ولد معیار سکنہ چیرمین بازار کوچہ بلیدہ بھی ساچ اسکول گلی بلیدہ میں زیر تعلیم ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والوں کی عمریں پندرہ سال سے زیادہ نہیں ہیں انہیں اس طرح اغوا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے لہذا انہیں فوری طورپر رہا کرکے خاندان کی ازیت دور کی جائے۔
آپ کو علم ہے آج صبح بلیدہ سے بھی پاکستان فورسز نے بلیدہ کے علاقے زومدان اور چیئرمین رحمان بازار میں چھاپہ مارکر، زومدان سے ایک کمسن بچے مسلم ولد عارف کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر لاپتہ کردیا تھا۔