میرانی ڈیم میں گرنے سے ڈی ایس پی کے والد ھلاک ، راولپنڈی بیٹے نے ماں کو قتل کردیا



کیچ میرانی ڈیم میں بل نگور کے معروف شخصیت پیر بخش جوکہ  ایس پی اللہ بخش دشتی کے والد  ہیں  گر کر ھلاک ہوگئے ہیں۔ 


ادھر پاکستان کے علاقہ راولپنڈی میں گاڑی خریدنے کے لیے رقم دینے سے انکار پر سفاک بیٹے نے ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔


پولیس کے مطابق قاتل کے  بھائی نے بیان دیا ہے کہ والدہ تسلیم بی بی، بھائی نبیل خان اور افضال خان کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں، نبیل نے گاڑی خریدنے کے لیے والدہ سے رقم مانگی اور تلخ کلامی کی۔


انھوں نے کہاکہ بھائی کو سمجھانے کے لیے چچا محمد بشارت اس کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر آئے اور ان کو سمجھایا مگر نبیل ضد پر قائم رہا اور کہا کہ مجھے گاڑی کی خریداری کے لیے 4 لاکھ روپے دیں۔والدہ کے انکار پر نبیل طیش میں آگیا اور پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کردی، والدہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئیں موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post