سوشل میڈیا کو اپنے دوستوں کے خلاف استعمال کرنے کے بجائے دشمن کے خلاف استعمال کریں ۔ڈاکٹر اللہ نذر



بلوچ آزادی پسند رہنما اور مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچی زبان میں اپنے دوٹویٹ میں بلوچ قوم اور آزادی پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو اپنے دوستوں کے خلاف استعمال کرنے کے بجائے دشمن کے خلاف استعمال کریں ۔


انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ پہلے بھی ہوا ہے لیکن ہمارے ہاتھ کچھ نہیں آیا ہے بلکہ دشمن نے فائدہ اُٹھایا ہے۔


انھوں  نےمزید کہا ہے کہ یہ ففتھ جنریشن وار ہے جو دشمن ہمارے خلاف استعمال کر رہی ہے، ہمیں یہ اسی طرح دشمن کے خلاف استعمال کرنا چاہیئے۔



انہوں نے کہا کہ کسی نے اس جدوجہد میں ایک قدم ساتھ دیا ہے، وہ ہماری سر آنکھوں پرہیں، چاہے وہ لاپتہ افراد ہوں، جلاوطن ہوں یا سرزمین پر موجود ہوں، انہیں دشمن کو سمجھنا چاہیئے۔

ہر کوئی جدھر بھی ہے، وہ اس جدوجہد کی مقصد کو سمجھے اور اجتماعی سوچ کے ساتھ آگے بڑہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post