بلوچستان مختلف واقعات و حادثات میں دو خاتون سمیت سات افراد ھلاک



مستونگ کے علاقے لکپاس کے قریب آسمان بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

نعشیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مستونگ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے ۔ 


بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شال کراچی شاہراہ پر بھوانی شاہ پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں گولیاں لگنے سے 29سالہ فرمان علی ولد محمد ارشاد موقع پر ہلاک ہوا۔ 


نعش حب ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ضابطہ کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔


 جبکہ دوسرا فائرنگ کا واقعہ حب دارو ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ جہاں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے امان اللہ ولد نظام نامی شخص ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ جسے علاج کیلے کراچی لے جایا گیا ۔ 


بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں پانی داخل ہونے سے کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں دو کانکن کان کے اندر پھنس گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کان کے اندر پھنسے ہوئے کان کنوں میں عبدالباقی ولد صادق اور شراف ولد گلاں کاکڑ شامل ہیں دونوں کا تعلق ضلع قلعہ سیف اللہ سے ہے ۔ 


ادھر دکی سے اطلاعات ہیں کہ یارو شہر کے علاقے میں نوجوان لڑکی نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی ہے۔ جس کی شناخت بی بی صدیقہ دختر وزیر خان سکنہ یارو شہر کے نام سے ہوئی ہے۔

اس سے قبل خضدار کے علاقے زہری سے بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ایک لڑکی نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post