کینیڈا کی سونے کی کان کنی کی سب سے بڑی کمپنی بیرک گولڈ کی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر الاسکا سے پاپوا نیو گنی تک کمپنی کے جاری منصوبوں سے متاثرہ کمیونٹیز نے شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ کمپنی مقامی لوگوں کے حقوق کا احترام کرنے میں ناکام ہو رہی ہے، ان کے پانی کو آلودہ کر رہی ہے اور ان کے طرز زندگی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ 50 منٹ کی شیئر ہولڈر میٹنگ کے دوران اٹھائے گئے تمام سوالات بیرک کی عالمی کارروائیوں سے جڑے ہوئے نقصان کے الزامات پر مرکوز تھے۔ کوسکوکیم دریا کے پانیوں پر کان کنی کی کارروائیوں کے اثرات اور الاسکا میں Yup’ik اور Cup’ik علاقے میں Barrick’s Donlin Gold mine کے قریب سالمن کی آبادی، پاپوا نیو گنی میں پورجیرا کان میں انسانی حقوق کے دعوے اور تنزانیہ میں بیرک کی نارتھ مارا کان کو سیکیورٹی فراہم کرنے والی پولیس کی طرف سے مقامی کمیونٹیز کیخلاف نمایاں تشدد اور جبر، اونٹاریو کی عدالتوں میں کمپنی کے خلاف موجودہ مقدمہ کا موضوع ہے۔
اس موقع پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن لطیف جوہر بلوچ نے شیئر ہولڈرز کے اجلاس میں شرکت کی۔ انسانی حقوق کے کارکن لطیف جوہر بلوچ نے بیرک گولڈ کے سی ای او مارک برسٹو سے مقامی برادریوں کی رضامندی کے بغیر ریکوڈک کان سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے کے بارے میں پوچھا۔ لطیف جوہر بلوچ نے پوچھا کہ ریکوڈک ڈیل پر دستخط کرتے ہوئے مقامی لوگوں کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا۔ جس پر مارک برسٹو نے لطیف جوہر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے وطن بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے میں اس کے بارے میں زیادہ جانتا ہوں۔ برسٹو نے گرما گرم بحث کو یہ
کہتے ہوئے ختم کیا کہ لطیف کو "بلوچستان واپس جانا چاہیے۔” اس جواب کے رد عمل میں لطیف جوہر بلوچ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ میں لکھا کہ میں حیران تھا کہ میں نے تشدد، بدعنوانی اور خطے میں شفافیت کی کمی کے بارے میں اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کے بجائے سی ای او مارک برسٹو نے مجھے شیئر ہولڈرز کے سامنے بدنام کرنے کی نسل پرستانہ کوشش میں میری صداقت اور امیگریشن کی حیثیت پر سوال اٹھائے۔ جوہر کہتے ہیں میں حیران رہ گیا جب انہوں نے یہ کہا کہ وہ میرے اپنے وطن بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ لطیف جوہر کے سوال کے بعد ان کو سیکورٹی کے ذریعے میٹنگ سے باہر لے جایا گیا۔