دکی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ایک کان کن جھلس کر ھلاک تین زخمی


دکی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک کان کن جھلس کر ھلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ 



دھماکے کی وجہ سے چار کانکن جھلس گئے ۔ 


 واقع کے بعد نعش اور زخمیوں کو   نکال کر سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ۔ جہاں سے زخمیوں کو 

 ابتدائی طبی امداد کے بعد شال منتقل کردیا گیا ۔ 


ادھر تربت ناصرآباد میں بھائی کی فائرنگ سے سگا بھائی زخمی۔ پولیس کے مطابق تربت کے علاقہ ناصرآباد میں شکیل احمد ولد نصیر احمد نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی شریف احمد کو زخمی کر دیا۔

 جسے  زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا سبب گھریلو ناچاکی بتایا جاتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post