کیچ کے علاقہ زعمران کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی شب پاکستانی فوجی چار جنگی ہیلی کاپٹر رات کو کافی وقت تک پہاڑوں پر گشت کرتے رہے ،جبکہ منگل کی الصبح زعمران بگان کے پہاڑوں فورسز کی گاڑیاں پہنچ گئیں ۔
دوسری جانب زعمران کے پہاڑی کچے راستوں پر گذرنے والے تیل کی گاڑیوں کو بھی روکا جارہاہے ۔
آخری اطلاع تک اب تک ان علاقوں میں کسی قسم کے جانی مالی نقصان سمیت کسی کے فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ کئے جانے کی اطلاع نہیں ہے ۔
