مسقط میں طویل عرصہ سے رہائش پذیر بلوچی زبان کے مشہور شاعر بلوچ ادبی مجلس بام کے سربراہ نصیر عادل ولد دین محمد طویل علالت کے بعد منگل کے روزمسقط میں انتقال کرگئے ۔
ہمارے نمائندے کے مطابق قوم دوست مرحوم کا تعلق مشرقی بلوچستان کے ضلع کیچ کے گاوں آسیا آباد کور جو سے ہے اور وہ کافی عرصہ سے مسقط میں رہائش پذیر تھے ۔
وہ گزشتہ پانچ سال سے کینسر کے جان لیوا بیماری میں مبتلا تھے ۔
آپ 2015 سے بلوچ ادبی مجلس بام کے سربراہ بن گئے تھے ۔
آپ کے اشعار بلوچی زبان کے معروف گلوکار عارف بلوچ، شاہ جان داودی، خیرجان باقری، سلیم امین، سلیم بلوچ عظیم بلوچ سمیت دیگر گلوکار بھی گایا کرتے تھے۔
.jpg)