کوئٹہ، سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ تاجر ھلاک ، خضدار وڈھ میں ژالہ باری،کروڑوں کی نقصانات



شال سریاب روڈ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے  ایک شخص ھلاک، ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر نامعلوم  مسلح افراد کی فائرنگ سے بلاول سینٹر کے مالک حاجی عمر بنگلزئی ھلاک ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔


خضدار کے علاقے وڈھ میں طوفانی ہواﺅں کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری، وڈھ میں کھڑی فصلیں تباہ، بڑی مقدار میں اولے گرنے سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دکانوں کے شیڈز بھی گرگئے۔ 


بتایا جارہاہے کہ وڈھ بازار، پلی ماس، جوئی نورا، و مضافات میں تیز ہواﺅں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش، متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ لاکھوں روپے مالیت کے سولر پینلز بھی تباہ ہوگئے۔ مضافاتی علاقوں میں مال مویشیوں کے نقصانات کے بھی اطلاعات ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post