سوراب نامعلوم شخص کی فائرنگ سے خضدار کا رہائشی ھلاک ،وڈھ مغوی بازیاب احتجاج ختم



سوراب پولیس اور لیویز کو مختلف کیسوں میں مطلوب ملزم پر چھاپے کے دوران کھٹائی کے ایریا میں ملزم کی فائرنگ سے خضدار کا ایک شہری ھلاک ہوا ہے,یہ بات  ترجمان پولیس نے جاری بیان میں بتائی ہے ۔ 


 پولیس ترجمان کے دعوی مطابق ملزم مختلف کیسوں میں لیویز اور پولیس کو مطلوب اور اشتہاری تھا جس  کے گرفتاری کے لیے پولیس اور لیویز فورس چھاپہ مارنے کے لیے جارہے تھے کہ اسی اثناء میں ملزم نے پولیس اور لیویز فورس پر فائر کھول دی ملزم کی فائرنگ سے فیلڈر گاڑی میں جاتے ہوئے ایک شخص ھلاک  ہوا ۔ جبکہ مقتول کے گاڑی کے علاوہ  دو اور گاڑیوں کو بھی ملزم کے گولیوں کی وجہ سے  نقصان پہنچا۔ 


 پولیس کے بیان مطابق ابتدائی کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ 


تاہم  ملزم  قلات کے ایریا میں ایک موٹر سائیکل کے ذریعے سے فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے ۔


خضدار سے اغوا  شہری بازیاب احتجاج ختم روڈ کو ٹریفک کیلے چھوڑدیا گیا ہے ، علاقائی ذرائع کے مطابق  میراجی قبائل اور اغوا کار مورچہ بند تھے تاہم مغوی کی بازیابی کے بعد  بڑے تصادم کا خطر ٹل گیا ہے ۔


 بتایا جارہاہے کہ عاشق علی میراجی نامی شخص کو رات گئے اغواءکیا گیاتھا ،جس کے بعد صبح ہوتے ہی ان  کے اغواءکیخلاف شال  کراچی شاہراہ کو وڈھ کاکاہیر کے مقام پر میرا جی قبیلہ کے افراد نے روڈ   احتجاجاً بند کردیا ، اور اغوا کاروں کے خلاف  مورچہ بند ہوگئے ۔ 


ذرائع کے مطابق  قبائل کے افراد نے مغوی کی برآمدگی کے لئے سارونہ محبت فقیر ساکران اور حب آر سی ڈی روڈ وڈھ کے مقام سے بھی بند رکھنے کی دھمکی دی تھی ۔ 

اور  کہا تھاکہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے شاہراہوں کو بند رکھیں گے جس کی ذمہ داری انتظا میہ پر عائد ہوگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post