ضلع خضدار کے علاقہ کھنڈ جنگی آباد سے رات گئے سات افراد کو لاپتہ کیا گیا، بعدازاں چھ افراد کو پھینک دیا گیا مگر ایک طالبعلم تاحال لاپتہ ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سٹی خضدار کے محلہ جنگی آباد میں گذشتہ رات ایک بجے کے قریب چند گاڑیوں میں مسلح افراد نے ایف ایس سی کے طالب علم نعمان غلامانی، نوید غلامانی اور ان کے والد علی حسن غلامانی، ایف ایس سی کے طالب علم سراج احمد اور اسکے والد میر محمد غلامانی کو، عبدالروف اور سکندر کے ہمراہ ایک خاتون کو اٹھاکر لے گئے۔
بعد ازاں تھوڑے فاصلے پر جاکر خاتون کو پھینک دیا۔
بتایا جارہاہے کہ سات افراد میں سے چھ افراد کو زیدی کے علاقہ سورگز میں چھوڑ دیاگیا جبکہ ایف ایس سی کا طالب علم نعمان ولد علی حسن تاحال لاپتہ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑیاں اور وردی میں ملبوس افراد سی ٹی ڈی کے بتائے جارہے تھے۔