کوہلو : بلوچستان ضلع کوہلو کے مختلف علاقے گرسنی، ماوند، تمبو، پژہ، شلور، بوھڑی و دیگر جگہوں میں آج انفرادی طور عیدالفطر منائی جا رہی ہے تاہم کئی اور علاقوں میں نماز عید ادا نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کوہلو کے مختلف علاقے جن میں گرسنی، ماوند، منجھرا، پژہ، شلوار، تمبو، بوھڑی، ڈیرہ فارم اور نیوکلی سمیت دیگر جگہوں میں دو درجن سے زائد عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی شہادتیں مقامی رویت ہلال کمیٹی کو موصول ہوئے تھے۔
تاہم مقامی رویت ہلال کمیٹی نے تمام گواہوں کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے اعلان کے متعلق عیدالفطر ہفتے کو منانے کا اعلان کردیا، سوشل میڈیا پر مقامی رویت ہلال کمیٹی کا گواہان کو رد کرنے پر تشویش اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ ضلع کوہلو میں عیدالفطر بھی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔