حب میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ،کیچ دشت میں موبائل ٹاورز تباہ



ضلع حب کے صنعتی علاقے نظر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں حب کی بیشتر کمپنیوں اور کارخانوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔


دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، ملی ہے ۔واقع کی ذمہداری کہ  بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے نے  ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔


دریں اثناء کیچ کے تحصیل دشت کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد نے چھ موبائل ٹاورز نزر آتش کردیے ہیں۔ 


زرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دشت کے کُمبیل، جان محمد بازار، فرنٹ، زریں بگ، سنگئی اور کسر میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاوروں پر حملہ کرکے فائرنگ کے بعد سب ٹاوروں کے مشینری نزر آتش کرکے فرار ہوگئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post