بلوچستان مختلف فائرنگ کے واقعات اور حادثہ میں تربت ایف سی اہلکار سمیت دو افراد ھلاک ایس ایچ او سمیت سات زخمی



کیچ کے مرکزی شہر تربت ہوشاپ ٹیکسی اسٹاپ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاکستانی فورس ایف سی کے ایک اہلکار ارشد نذیر سکنہ خانیوال کو ھلاک کرکے فرار ہوگئے ۔


ادھر ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوری کے علاقے میں معمولی تکرار پر دو گروپوں میں فائرنگ ایک شخص جانبحق خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود باری شاخ کے مقام پر مبینہ معمولی تکرار پر نیچاری اور ڈومکی قبائل کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں فائرنگ کے نتیجے میں بادل ڈومکی جانبحق ہوگیا جبکہ زاہد علی اور نور خاتون گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ملزمان موقع سے فرار یوگئے .


  علاوہ ازیں پنجگور میں فائرنگ کا تبادلہ ڈی ایس پی سمیت دو اہکار زخمی ہوئے جبکہ  تین ملزمان گرفتار ہوگئے ہیں ۔ 


دریں اثناء مستونگ  تحصیل کھڈ کوچہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار

حفیظ اللہ اور سید عبداللہ شاہ سکنہ شال روڈ پر کتے سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے ۔ 


بتایا جارہاہے کہ وہ خضدار سے شال  آرہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post