کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اللہ والی مارکیٹ کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ایک اہم کارندہ ہلاک ہواہے ۔
ادھر ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوری کے علاقے میں معمولی تکرار پر دو گروپوں میں فائرنگ ایک شخص جانبحق خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود باری شاخ کے مقام پر مبینہ معمولی تکرار پر نیچاری اور ڈومکی قبائل کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں فائرنگ کے نتیجے میں بادل ڈومکی جانبحق ہوگیا جبکہ زاہد علی اور نور خاتون گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ملزمان موقع سے فرار یوگئے .