بولان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دار بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ مچھ کے علاقے گیشتری ندی میں سیلابی ریلہ پانچ کانکنوں کو بہا کر لے گیا ۔
بتایا جارہاہے کہ مقامی افراد نے ایک کو زخمی حالت میں بچا لیا ہے جبکہ ایک شخص ندی کے اندر اونچے پتھر پر پناہ لینے میں کامیاب ہوا ہے۔
جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔
بہہ جانے والے کانکنوں کا تعلق مری قبیلے سے بتایا جارہاہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانکن کوئلہ کان میں کام کرنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ ندی میں بہہ گئے ۔
دریں اثناء لسبیلہ چنا گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں ۔
آپ کو علم ہے گذشتہ روز پورالی میں آسمانی بجلی گھر پر گرنے سے دو بچے ھلاک جبکہ انکے والد ولی محمد زخمی ہوگئے تھے ۔