سوراب اور خاران میں فورسز چھاپوں اور ڈاکو راج خلاف عوام سراپا احتجاج



سوراب اہلیان  بتگو  مقامی فورسز و انتظامیہ کی جانب سے آئے روز بلا وجہ چھاپوں چادر و چار دیواریوں کی پامالی کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔ 


 ادھر خاران سے بھی اطلاع ہے کہ گزشتہ شب گواش روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے امداد سیاپاد کے لئے عوامی حلقوں کی جانب سے چیف چوک بلاک کرکے احتجاج کیا جارہا ہے ۔


 باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران گواش سی پیک روڈ سے لوگوں نے ایک ڈاکو کو رنگے ہاتھوں  پکڑ کر لیویز کے حوالے کردیاہے ۔ 


بتایا جارہاہے کہ  گزشتہ شب مزکورہ  نوجوان  کو اسی مقام پر موٹر سائیکل چھیننے دوران گولی مار دیا گیا  تھا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے ۔


دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی میں  اللہ داد رخشانی نامی نوجوان کو ڈاکوں نے لوٹ لیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کو   

  دن دہاڑے ڈاکوؤں نے اس وقت گولی مارکر لوٹ لیا  جب وہ  ایم سی بی بیینک MCB  سے پانچ لاکھ کیش نکالنے بعد  مرکزی شہر سے گزر رہے  تھے ۔


مقامی پولیس کے مطابق ڈاکوں نے مذکورہ شخض کو   بازار کے اندر  بس اڈے کے قریب فاٸرنگ  کرکے زخمی کردیا  اور   پیسے چھین کر  فرار ہوگئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post