تمپ میں پاکستانی فوج پر حملہ اور موبائل فون ٹاورمشینریزکونذر آتش کردیا ہے ، بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے دو تین  اپریل کے درمیانی شب رات  بارہ بجے تمپ کے علاقے آسیا باد میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹ سے حملہ کردیا جس کے  نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔


انھوں نے دوسرے حملے کی ذمہداری بھی قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ دو اپریل کو ایک اور حملے میں سرمچاروں نے تمپ کے علاقے کونشقلات میں رات 8 بجے  وارد کمپنی کے موبائل فون ٹاور کے مشینریز پر حملہ کرکے ساری مشینری کو نذر آتش کردیا۔


ترجمان نے کہاہے کہ موبائل فون کمپنیاں بلوچ آزادی پسندوں کی جاسوسی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز و اسکے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post