پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ تین روز قبل کراچی کے رہائشی ہندو تاجر اجے سدھورلال اپنے دوست عرفان ولد فقیر محمد ھوت کے ساتھ پنجگور رقم وصولی کے سلسلہ میں آئے ہوئے تھے ۔ بتایا جارہاہے کہ وہ جمعہ کی صبح واپس اپنے ساتھی کے ہمراہ کراچی جارہے تھے کہ راستے میں لاپتہ ہوگئے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وہ پنجگور سے کراچی جارہے تھے تو آخری بار انکا فون بیسمہ کے حدود میں کھلا تھا جس کے بعد وہ بند ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ خدشہ ہے کہ سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے انھیں اٹھایا ہوگا کیوں کہ وہ پنجگور سے وصولی کرکے جارہے تھے ۔
آواران میں غیرت کے نام پر
ملزم رفیق نے گزشتہ دنوں پُھلو نامی شخص کو گولیوں سے چھلنی کرکے شدید زخمی کردیا ۔
جنھیں جی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں کراچی ریفر کیا گیا۔
بتایا جارہاہے کہ گزشتہ روز عصر کے قریب زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی میں انتقال کرگیاہے۔
آواران پولیس ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر سبب ان کی تلاش شروع کردی ہے ، ملزم کا تعلق آواران لباچ سے بتایا جارہا ہے۔