چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ خاتون سمیت دوافراد ھلاک ، تفصیلات کے مطابق چاغی بازار محمد حسنی مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں مسلح افراد کے فائرنگ سے سعید اکبر ولد حیات محمد سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان، گلنار بیگم بنت شبرات سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان ھلاک ہوگئی ہے ۔
چاغی انتظامیہ بروقت کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، مزید تفتیش چاغی انتظامیہ کررہا ہے ۔
آر ایچ سی چاغی میں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کرنے بعد دالبندین روانہ کردیا گیا ہے ۔
اس طرح بارکھان کے علاقہ تکھڑا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے حیبت خان نامی شخص کو ھلاک کردیا ہے ۔
ادھر قلات تحصیل منگچر زرد عبداللہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو نامعلوم الاسم افراد ھلاک ہوگئے ہیں ۔
دریں اثناء تربت میں بارہ سالہ بچی بور میں گر کر ھلاک ہوگئی ہے ۔
