ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فوج کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے تربت شہر میں قلم چوک پر قائم فورسز چوکی پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔
دھماکہ میں جانی نقصان کاخدشہ ہے ۔
آخری اطلاع تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔