کیچ ،پنجگور،دالبندین اور شال میں بچے سمیت پانچ افراد ھلاک تین زخمی



کیچ مند موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ایک شخص ھلاک ،پنجگور لاپتہ بچے کی نعش برآمد ،شال میں نوجوان نے خودکشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 

کیچ تحصیل مند میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے صادق ولد شمبے سکنہ لبنان نامی شخص کو ھلاک کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔ 


ادھر پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ آج عصر کے وقت لاپتہ ہونے والے چار سالہ مبشر ولد علی احمد سکنہ چتکان غریب آباد کی نعش خالی کمرہ سے برآمد ہواہے ۔


واقع کے بعد مقامی انتظامیہ نعش قبضہ میں لیکر تحقیق کا آغاز کردیا ہے ۔


بلوچستان کے علاقے دالبندین کے علاقے کرودک کے قریب زمین کے تنازع پر ایک ہی قبیلے کے دو فریقین کے درمیان تصادم ہوا۔

گولیاں لگنے سے 2 ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق محمد حسنی قبائل سے بتایا جاتا ہے ۔


ہسپتال ذرائع کے مطابق محمد آصف ولد حاجی بدل خان عبدالکریم ولد گمی خان ھلاک ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں میں گل خان ولد حاجی بدل خان،جان محمد ولد گمی خان،حاجی بدل خان ولد گمی خان شامل ہیں ،ذرائع کےمطابق زخمیوں کو سول ہسپتال شال منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید کاروائی انتظامیہ کررہی ہے۔


دریں اثناء شال  سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے ۔ 


تاہم خودکشی کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post