کولواہ نامعلوم افراد نے ایک شخص کو بے دردی سے قتل کردیا ،کوہلو خاتون نے خودکشی کرلی



کیچ کولواہ ڈھنڈار ڈل  کے رہائشی استاد حسین بلوچ نامی شخص کو  رات گئے نامعلوم افراد نے چاکو اور پتھروں کے وار کرکے بے دردی سے ھلاک کرکے پھینک دیا ہے ۔ 


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مقتول بدھ جمعرات کی رات تقریبا دس بجے نگور اپنی بہن کے ہاں گئے تھے جب وہ واپس اپنے گھر کیلے نکلے تو راستے میں انھیں بے دردی سے ھلاک کردیا گیا ۔ 


بتایا جارہاہے کہ وہ علاقہ میں لوکل گاڑی  چلا کر اپنا گذر بسر کر رہے تھے ۔ 


کوہلو ،سفید کے علاقے  میں مسماة (ر) زوجہ بلند خان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو منتقل کردیا ہے ابتدائی اطلاع کے مطابق 18 سال سے کم عمر مسماة (ر)کی شادی دو ماہ قبل ہوئی تھی مسماة (ر) نے زندگی سے دل برداشتہ ہوکرخودکشی کرلی ہے  ۔ 


واقع کی  تفتیش رسالدار لیویز  کی نگرانی میں کوہلو لیویز کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post