بلوچستان و مرکزی حکومت، ایچ ای سی اور یونیورسٹی کے نااہل و فارغ شدہ وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ پچھلے دو مہینوں اور آنے والے وقت کے لئے تنخواہوں اور پینشنز کے لئے مستقل حل میں ناکام ہے یہ بات جوائنٹ ایکشن کمیٹی جاری اعلامیہ میں کہاہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ جامعہ بلوچستان میں بروز سوموار 3 اپریل سے کلاسسز، ، ٹرانسپورٹ اور دفاتر، بشمول امتحانات مکمل طور پر بند رہیں گے۔
مزید براں جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے فیصلے کے مطابق جامعہ کے زیر انتظام جنگل باغ سب کیمپسسز مستونگ، پشین ، خاران اور قلعہ سیف اللہ کے ساتھ کیسواب اور یونیورسٹی لاء کالج بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کے لئے بند رہیں گے .