خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے شنوارسک میں پاکستانی فورسز نے سات افراد ھلاک کردیئے ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ ایک فورسز اہلکار کے ھلاکت کی تصدیق
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری بیان میں کی ہے ۔
بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مسلح افراد کا کمانڈر جان محمد عرف چراغ سمیت 8 کو ہلاک کردیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
پاکستانی فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈسٹرکٹ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ سپاہی حامد رسول ہلاک ہوگیا جبکہ کیپٹن رینک کے دو آفیسران زخمی ہوئے ہیں۔
