بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت
میں بے رحم ماں نے اپنے ہاتھوں سے ممتا کا گلا گھونٹ اپنے نومود بچی پر چھری چلادی ،
پولیس کے مطابق تلیان نامی خاتون نے اپنی نومولود بچی کی گلے کو چھری سے کاٹ اپنے ہی اولاد کی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔
پولیس نے واقعہ میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم اس واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکےہیں ۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
شال مشرقی بائی پاس بھرام اسٹریٹ میں گودام کا چوکیدار نامعلوم افراد کے فائرنگ سے قتل ہوگئے ہیں ۔
دوسری جانب قلعہ عبداللہ سے اطلاعات ہیں کہ پولیس اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بناکر پولیس تھانے میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے ۔ تاہم خود کشی کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
