بولان میں پاکستان فوج کی آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری رہا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق بزگر، ہنجیر اور گردنواح کے علاقوں میں پاکستان فوج تاحال موجود ہے۔ مذکورہ علاقوں کے مختلف مقامات پر فوج نے عارضی کیمپ قائم کردیے ہیں۔
فوجی آپریشن میں زمینی فوج علاوہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مذکورہ مقامات پر کمانڈوز بھی اتارے گئے ہیں ۔
فوجی آپریشن کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ علاقہ محصور ہونے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔