پنجگور 27 اور 28 مارچ کی شب پاکستانی فورسز نے خدابادان سراوان میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی رہنما شہید عابدحسین بلوچ کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر میں خواتین کے علاؤہ کوئی موجود نہ ہونے پر شہید عابد حسین بلوچ کے چھوٹے کمسن بھتیجے شہید زاکر حسین کے فرزند مظاہر حسین کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
اہل خانہ نے کہا ہے کہ کمسن مظاہر حسین معزور ہیں انہیں اٹھنے بیٹھنے کیلئے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انکے والد ذاکر حسین چچا ناصر حسین حاجی عابد حسین ،کیاخادم باہوٹ عابد اور والدہ کی شہادت کے بعد انتہائی خوف زدہ ذہنی تناؤ کا شکار تھے ۔
انہوں نے کہاکہ مظاہر حسین کمسن عمر ی میں اپنے گھر میں نیم درجن شہادتیں دیکھی ہیں ۔جس کی وجہ سے شدید ذہنی کرب کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گھر میں سوائے کمسن مظاہر حسین کے کوئی مرد خاندان کا ممبر زندہ نہیں ہے ، ان حالات میں انھیں لاپتہ کرنا ظلم کی انتہا ہے، لہذا فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
دریں اثناء پاکستانی فوج کی شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے سبی کے علاقے ڈھاڈر میں جھڑپ دوران ایک شخص کی ھلاکت کی تصدیق کی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ ڈھاڈر آپریشن میں ایک مسلح شخص مارا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سبی کے جنوبی علاقے نوشمان میں سرگرم افراد کے ایک گروپ کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع کیا گیا جس میں یہ شخص مارا گیا اور دو زخمی ہوگئے ۔