خضدار کے علاقہ گریشہ سے بھی اطلاعات ہیں وہاں بھی کیچ کلبر ، کوہلو و کاہان کی طرح فوجی آپریشن جاری ہے ۔ مذکورہ آپریشنوں میں کسی بھی قسم کے نقصانات کی تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوسکے ہیں ۔ مگر کوہلو آپریشن میں آٹھ افراد کو جبری لاپتہ کیاگیا تھا ۔
جبکہ حکام نے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
آپ کو علم ہے کوہلو میں گذشتہ روز سے جبکہ کیچ کلبر اور کھان میں آج سے پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے، جہاں جنگی ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں ۔
