تربت میں زوردار دھماکہ اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت ایئرپوٹ چوک کے قریب ناکہ پر نامعلوم افراد عشاء کے بعد تقریبا 8 بجے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔
بتایا جارہاہے کہ دستی بم کے حملے میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
واقع کے بعد حواسہ باختہ فورسز نے علاقہ کو گھیر لیاہے ۔ تاہم انھوں نے حسب معمول واقع کے بارے تفصیلات دینے سے گریزاں ہیں ۔
دوسری جانب بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے بھی ابتک واقع کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ،مگر اس سے قبل یہاں اکثر بم حملوں کی ذمہداریاں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے ۔
