پشین میں سترہ سالہ نوجوان نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان ک دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لے ضابطے کی کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
پسنی سے اطلاعات ہیں کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثے میں دو افراد حنیف ولد مولابخش اور ننکر ولد رستم سکنہ ضلع ٹنڈوآدم ھلاک جبکہ چنیسر ولد میرخان سکنہ ٹنڈو آدم اور عالم ولد حاصل شامل زخمی ہوگئے ہیں۔
مستونگ جنگل کراس سے ایک نا معلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ جسے پولیس نے تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ شناخت کے لیے منتقل کردیا ہے ۔مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔
ادھر شال سے اطلاعات ہیں نواکلی بائی پاس پر نامعلوم افراد سروس اسٹیشن پر فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔
واقعہ کے بعد زخمیوں کے لواحقین نے بائی پاس روڈ کوبلاک کرکے دھرنا دے دیا
تربت۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑی کو حادثہ۔
ایک شخص جان بحق، دو شدید زخمی۔
اطلاع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کلگ کراس کے قریب تربت سے آنے والی کرولا گاڑی الٹ گئی۔
حادثے میں شادی کور کے رہائشی جان بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
دریں اثناء نوشکی کلی جمالدینی میں قبائلی
دشمنی کی بنا پر جمالدینی قبیلے کی دو ذیلی شاخوں کے مسلح افراد کے درمیان کلی میں دو طرفہ شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں ، جسے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ سے گلی میں کھڑی کار موٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس فورس کے پہنچنے کے بعد کلی میں حالات معمول پر آگئے ہیں ۔
