نوشکی میں پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے



گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی بازار میں پولیس کی گشتی ٹیم پر دستی بم سے حملہ کیا ہے ،یہ بات آزاد بلوچ  ترجمان بلوچ لبریشن آرمی نے جاری بیان میں حملے کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے کہی ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ پولیس کی ٹیم کو ہمارے سرمچاروں نے اپنی دفاع میں اس وقت نشانہ بنایا ، جب اہلکاروں نے دانستہ طور پر سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ 


ترجمان نے کہاہے کہ پولیس اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ یہ عمل دہرا چکی ہے۔ لہذا اس حملے کی توسط سے لوکل پولیس کو سختی کے ساتھ تنبیہ کرتے ہیں کہ سرمچاروں کے کسی بھی موومنٹ میں رکاوٹ ہرگز نا بنیں ،بصورت دیگر ان پر مزید رحم نہیں کریں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post