کوہلو عوام نے پانی کی عدم دستیابی اور بجلی کی بندش خلاف گاڑداوغ کے مقام پر پنجاب پاکستان جانے والی شاہراہ پی ایچ ای اور واپڈا کی نااہلی کے خلاف احتجاجا بند کردیا ہے ۔
مظاہرین کی جانب سے پی ایچ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جارہی ہے ، جہاں مظاہرین ایکسین پی ایچ ای او کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوہلو میں گزشتہ کئی مہینوں سے واٹرسپلائی بور خراب ہے،
محکمہ پی ایچ ای کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے ، جبکہ دوسری جانب ٹرانسفارمر زکی مرمت کئی مہینوں سے نہیں ہورہا ہے ، جس کی وجہ سے عوام تنگ اپنی روزگار چھوڑ کر روڈ بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
