ضلع آواران کی تحصیل جھل جھاؤ کے مختلف علاقے میں آۓ روز فورسز کی بربریت شدت کے ساتھ جاری ہے ۔ یہ بات عوامی حلقوں نے ریڈیو زرمبش کو بتائی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ آج جھاؤ کے علاقے سوادان حسن گوٹھ میں فورسز نے چار نوجوانوں
ثناءاللہ ولد گل محمد مولابخش ولد حسین معمود ولد رحیم بخش ثناءاللہ ولد نبی داد اور ایک خاتون مسماة زوجہ نبی داد شامل ہیں
کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نیم مردہ حالت چھوڑ د یاہے
جن کی حالت تشویش ناک ہے ۔
علاقائی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جھاؤ کے علاقے سوادان میں سیکورٹی فورسز روڈ کے بالکل عقب میں ایک دینی مدرسہ بلامعاوضہ تعمیر کرنے کیلے علاقائی نوجوانوں پر زور دے رہے ہیں، نوجوانوں کے انکار کرنے پر انھیں تشدد کا نشانہ بناکر آئندہ روزانہ انھیں کیمپ میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔