میرے معصوم بچے کو تحفظ فراہم کرکے مجھے انصاف دیا جائے بصورت دیگر اپنے بیٹے کے ساتھ خودسوزی گرونگا ۔ نابینا شخص کی پریس

کوہلو: میرے بڑے بیٹے اور بھتیجا میرا جمع


 پونجی کھانا چاہتے ہیں اور میرے چھوٹے بچے کو مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں آنکھوں سے نابینا اور ضعیف العمر شخص شاہان مری کا پریس کانفرنس  ۔ 

بلوچستان ضلع کوہلو کے علاقے مست توکلی سوڑ تحصیل تمبو سے تعلق رکھنے والے آنکھوں سے نابینا اور ضعیف العمر شخص شاہان قوم مندوانی پوادی مری نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بڑا بیٹا صورت خان اور بھتیجا غازی خان میرے چھوٹے بیٹے کو محروم رکھ کر میرے جمع پونجی کھانا چاہتے ہیں جبکہ بیٹے نے بھتیجے کے ساتھ مل کر سو سے قریب میرے مال مویشیاں بھی زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا جب میں نے اپنے بڑے بیٹے صورت خان سے اپنے اور اپنے جھوٹے بیٹے کا حصہ مانگا تو میرے بیٹے صورت خان نے مجھ پر تشدد کی اور میرے چھوٹے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نابینا اور ضعیف العمر شخص شاہان مری کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوں اپنے جیتے جی اپنا جمع پونجی میں سے اپنے چھوٹے بیٹے کو مکمل حق دینا چاہتا ہوں،  مگر میرا بڑے بیٹا صورت خان و دیگر نے میرے چھوٹے بیٹے جو اس وقت پانچ سالہ کی ہے انکی حصہ دینے سے انکار کر رہے ہیں جبکہ میرے معصوم بچے کو مارنے کی دھمکیاں بھی دیں رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ میں ایک ضعیف العمر اور آنکھوں کی بینائی سے محروم شخص ہوں اپنے فریاد لیکر ادھر ادھر بھٹک نہیں سکتا میڈیا کے ذریعے  چنگیز خان مری،  گزین مری، محبت خان مری،  اسماعیل خان مری، بلوچستان اسمبلی کے  وزیر نصیب اللہ مری،  نثار احمد مری، ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز احمد، ایف سی کمانڈنٹ ، لیویز رسالدار میجر شیر محمد مری، ایس پی کوہلو عبدالغفار سیلاچی و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور علاقائی متعبرین سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے معصوم بچے کو تحفظ فراہم کرکے مجھے انصاف دیا جائے بصورت دیگر اپنے بیٹے کے ساتھ خودسوزی پر مجبور ہونگا،،

Post a Comment

Previous Post Next Post