منگچر اور لورالائی میں دو افراد قتل ،پنجگوردالبندین روڈ حادثہ میں دو افراد ھلاک اور زخمی



 پنچگور میں ناگ کے مقام پر حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ریحان خالد ھلاک اور اسکا ساتھی زوہیب زخمی ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا، ہلاک ہونے والا شخص پی پی ایچ آئی کا ملازم بتایا جاتا ہے ۔


قلات خالق آباد منگچر محمودگہرام ایریا سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد  ہوا ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے،تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔


دریں اثناء لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محبوب ولد عبدالسلام نامی شخص ھلاک ہوگئے ہیں ۔


واقع کے اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر نعش  ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال بعدازاء گھر منتقل کردیا گیا

 ادھر بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب پاکستانی سیکورٹی کی گاڑی حادثے کا شکار۔ اطلاعات کے مطابق دالبندین کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث ایک اہلکار ہلاک جبکہ کیپٹن سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اور ہلاک اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post